مجلس اتحاد المسلمین اردھاپور کی جانب سے شاندار خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
اردھاپور (شیخ زیبر)
شہر کے تالاب میدان میں مجلس اتحاد المسلمین اردھاپور کی جانب سے ایک شاندار خون عطیہ کیمپ عمل میںآیا۔ آج پوری دنیا سمیت ہندوستان میںکورونا وائرس کی وجہ سے مریضوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ کورونا کے چلتے ناندیڑ کے بلڈ بینکوں میں خون کی قلت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کیمپ کو رکھا گیا ۔ اس کیمپ میں پارٹی کے نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اور ۵۹ بلڈ پیکٹ جمع کرائے ۔ اس موقع پر مجلس کے مراٹھواڑہ صدر جناب فیروز خان لالا صاحب ضلع صدر مرزا امجد بیگ صاحب ،شہر صدر صابر چاﺅس، اردھاپور کے تعلقہ صدر محمد شکیل صاحب نگر سیوک نام دیو صاحب ،شیخ علیم،مرزا ظفر اللہ بیگ، مرزا یاسر بیگ، سید یونس ،شیخ رضوان، شیخ رحیم ، مرزا شہباز بیگ، شیخ عتیق موجود تھے۔